سیاست
جیٹ اسکی پر سمندری سفر, غزہ کے محمد ابو دخہ کی ناقابلِ یقین ہجرت

غزہ کے 31 سالہ فلسطینی محمد ابو دخہ نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جیٹ اسکی پر سمندر عبور کرکے یورپ پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ سفر ایک سال سے زیادہ عرصہ، ہزاروں ڈالرز، اور کئی ناکام کوششوں کے بعد ممکن ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابو دخہ نے جیٹ اسکی لیبیا سے خریدی، جسے جی پی ایس، سیٹلائٹ فون اور لائف جیکٹس سے لیس کیا گیا۔ تینوں نے تقریباً 12 گھنٹے مسلسل سفر کیا اور تیونس کی گشت کشتیوں سے بچتے رہے۔ ایندھن ختم ہونے پر اٹلی کے قریب ریسکیو آپریشن کے ذریعے انہیں بچایا گیا۔
بعدازاں انہیں لیمپیڈوسا سے اٹلی، پھر برسلز اور جرمنی منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے پناہ کی درخواست دی ہے۔ ابو دخہ نے کہا کہ اب وہ اپنی بیوی اور بچوں کو بھی خان یونس کی خیمہ بستی سے جرمنی بلانا چاہتے ہیں۔