سیاست
جلسے کے لیے فنڈز کی تقسیم، عوامی طاقت کا مظاہرہ یا پارٹی کے اندرونی وسائل کا کھیل؟

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں بڑے پیمانے پر فنڈز کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا۔ پشاور کے ایم پی ایز کو 5 لاکھ، قومی اسمبلی کے ممبران کو 3 لاکھ، جبکہ آؤٹ ڈسٹرکٹ کے اراکین کو 7 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انصاف یوتھ ونگ اور پارٹی وکلا کو بھی 5، 5 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ گنڈاپور نے اجلاس میں کہا کہ سب کو مل کر جلسے کو کامیاب بنانا ہے تاکہ یہ عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ بن سکے۔ تاہم ناقدین سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب عوام مہنگائی اور بجلی کے بحران میں پس رہے ہیں تو لاکھوں روپے صرف جلسے پر خرچ کرنا کیا عوامی خدمت کے تصور سے مطابقت رکھتا ہے؟