Connect with us

سیاست

بھارتی جارحیت پر کے پی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، عمران خان کی قومی مشاورت میں شمولیت کی تجویز

Published

on

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بدھ کو بھارتی جارحیت کے ردعمل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر اور قائد حزب اختلاف سمیت اعلیٰ سرکاری افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

کابینہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ اجلاس میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔ متاثرہ شہریوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ نے پاکستان کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہر انچ زمین کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہادت مسلمانوں کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز ہے اور غزوہ ہند کی پیشگوئی کا ذکر کرتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا۔

کابینہ نے زور دیا کہ موجودہ نازک وقت میں قومی مشاورت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ قومی اتحاد کی علامت ہیں۔ اجلاس میں بھارت کے وزیراعظم مودی کی پالیسیوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا گیا۔ کشمیر اور پنجاب کے عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔

اجلاس کا اختتام قومی اتحاد، دہشت گردی کے خلاف چوکس رہنے اور سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر پاکستان کے دفاع کو اولین ترجیح دینے کے عزم پر ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *