Connect with us

سیاست

بنگلہ دیش میں ہندو رہنما کی گرفتاری پر مظاہرے، وکیل قتل

Published

on

بنگلہ دیش کے بندرگاہی شہر چٹاگانگ میں ہندو رہنما چنمے کرشنا داس کی گرفتاری کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ چنمے، جو انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کونشسنیس سے وابستہ ہیں، پر بغاوت سمیت دیگر الزامات عائد ہیں۔

ان کی گرفتاری کے خلاف ڈھاکہ اور چٹاگانگ میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جن میں چٹاگانگ عدالت کے باہر جھڑپوں کے دوران ایک مسلمان وکیل قتل ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی ویڈیو فوٹیج کی مدد سے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور 21 افراد کو ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

بھارت نے ہندو اقلیت پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، عبوری حکومت نے وکیل کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *