Connect with us

سیاست

بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان کو بھارت پر ترجیح دے دی، گیلپ سروے کے حیران کن نتائج

Published

on

گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے ایک دلچسپ اور حیران کن رجحان ظاہر کیا ہے جس کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کی بڑی تعداد پاکستان کو بھارت پر ترجیح دیتی ہے۔ سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلہ دیشی شہری پاکستان کو قریبی دوست قرار دیتے ہیں، جبکہ صرف 11 فیصد نے بھارت کو دوست تسلیم کیا۔

مزید برآں، 47 فیصد افراد نے بھارت کو دشمن تصور کیا، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کی عکاسی کرتا ہے۔ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران 54 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ صرف 9 فیصد نے بھارت کا ساتھ دیا۔

سروے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ 46 فیصد افراد نے پاکستان کو اس کشیدگی کا فاتح قرار دیا، جبکہ صرف 6 فیصد نے بھارت کو برتری دی۔ یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور دونوں مسلم ممالک کے درمیان قربت بڑھ رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *