Connect with us

سیاست

ایران کے کرمان میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 30 افراد زخمی

Published

on

ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں جمعہ کی صبح ایک مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال لیا گیا۔

ہلال احمر کے ریلیف اور ریسکیو ادارے کے سربراہ بابک محمودی نے خبر رساں ایجنسی “مہر” کو بتایا کہ حادثے میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی قومی ریلوے کے ترجمان نے “تسنیم” نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ٹیکنیکل اور ایمرجنسی ٹیموں کی بروقت کارروائی کی بدولت ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

اگرچہ ایران میں مہلک ٹرین حادثے کم ہوتے ہیں، لیکن پچھلے سالوں میں کئی بار پٹڑی سے اترنے اور فنی خرابیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جون 2022 میں طبس کے قریب ایک ٹرین حادثے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ 2016 میں شمالی ایران میں دو ٹرینوں کے تصادم میں 44 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *