Connect with us

سیاست

پی ٹی آئی بانی کا مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان، کسی ڈیل سے انکار

Published

on

پی ٹی آئی بانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مقدمات میں کسی ڈیل کے بجائے انہی ججوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے ان کی سزا یقینی بنانے کے لیے خاص جج تعینات کیے ہیں، لیکن وہ کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے آرمی چیف کو کسی ڈیل کے لیے خط لکھنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کا مقصد فوج پر عوام کے کم ہوتے اعتماد کی نشاندہی کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتا ہوا فاصلہ پاکستان کے استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور اسے ختم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے قوم اور فوج میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ تاہم، انہوں نے فوج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بقا کے لیے عوام اور فوج کا متحد ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے عوام کے نام ایک کھلا خط لکھیں گے، جس میں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس سے اپیل کریں گے کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، ظلم کا خاتمہ کریں اور قومی ہم آہنگی کے لیے اقدامات کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *