سیاست
نیا اسلامی سال 1447 ہجری جمعہ 27 جون سے شروع ہونے کا امکان

فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا اسلامی سال 1447 ہجری جمعہ 27 جون کو شروع ہونے کا امکان ہے، کیونکہ محرم کا چاند 25 جون کو دکھائی دینے کا امکان بہت کم ہے۔
ماہرین کے مطابق محرم کا نیا چاند 25 جون کو شام 3 بج کر 31 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اس دن شام کو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اس کی ظاہری شکل میں دیکھائی دینا ممکن نہیں۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ امریکا کے کچھ علاقوں میں ٹیلی سکوپ کے ذریعے چاند دیکھا جا سکتا ہے، مگر زیادہ امکان 26 جون کو دنیا کے دیگر حصوں میں چاند نظر آنے کا ہے۔
اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو یوم عاشورہ (10 محرم) 6 جولائی بروز اتوار منایا جائے گا۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی 26 جون کو اجلاس منعقد کرے گی جس میں چاند دیکھنے کی شہادتوں اور سائنسی رپورٹس کی بنیاد پر نئے اسلامی سال کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔