سیاست
بنگلہ دیش پاکستان پر حملے پر خاموش نہیں رہے گا

پاکستان پر بھارتی حملے کی ممکنہ صورت میں بنگلہ دیش کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ سابق اعلیٰ فوجی افسر ریٹائرڈ میجر جنرل اے ایل ایم فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی، تو بنگلہ دیش کو بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلینا چاہیے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے تجویز دی کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ باقاعدہ فوجی اتحاد کی بنیاد رکھے اور فوری طور پر اس سلسلے میں مذاکرات کا آغاز کرے۔ ان کے بقول، “یہ بھارت کو سبق سکھانے کا مناسب وقت ہے، جب وہ خطے میں بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔”
یہ بیانات بنگلہ دیشی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، اور بڑی تعداد میں صارفین جنرل فضل الرحمان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔ عالمی تجزیہ کار بھی جنوبی ایشیا کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اگرچہ بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے اس پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن ایک اہم شخصیت کے ایسے بیانات سے خطے میں بڑی جنگی صف بندی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔