فن و ثقافت

عینا آصف نے ساتھی اداکار سمر جعفری کے ساتھ خاندانی تعلقات کا انکشاف کر دیا

Published

on

نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں ایک نجی انٹرٹینمنٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے اور ان کے ساتھی اداکار سمر جعفری کے درمیان نہ صرف اسکرین پر زبردست کیمسٹری ہے بلکہ ان کے خاندانوں کے درمیان بھی ایک دیرینہ تعلق موجود ہے۔

عینا نے بتایا کہ ان کی والدہ اور سمر جعفری کی والدہ کالج میں ساتھ پڑھتی تھیں، جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں کے درمیان ابتدا سے ایک دوستانہ ماحول رہا ہے۔ “ہم ہمیشہ سے فیملی ٹرمز پر ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہوئے کبھی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔”

انہوں نے مزید کہا، “ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ سے کمفرٹیبل رہے ہیں، اسی لیے سیٹ پر بھی ہماری انڈرسٹینڈنگ بہت اچھی ہے۔ جب آپ کسی کو بچپن سے جانتے ہوں تو کیمرے کے سامنے آنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔”

ڈرامہ مایی ری میں ان کی جوڑی کو بے پناہ پسند کیا گیا، اور سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان دونوں کو “ship” کرنا شروع کر دیا۔ عینا اس بارے میں کہتی ہیں، “سمر ایک اچھا دوست ہے، اس لیے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ اگر یہ سب کسی اجنبی کے ساتھ ہو رہا ہوتا تو شاید میں اتنی آرام دہ نہ ہوتی۔”

انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر ان کا ماحول ہمیشہ خوشگوار رہتا ہے، اور دونوں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، خاص طور پر طویل شوٹنگ کے دوران۔

اب دونوں اداکار ڈرامہ پرورش میں ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں، اور مداح ایک بار پھر ان کی اسکرین کیمسٹری کو سراہ رہے ہیں۔ ان کی خاندانی وابستگی اور باہمی ہم آہنگی نے انہیں نہ صرف ایک مضبوط اسکرین جوڑی بنا دیا ہے، بلکہ مداحوں کے دلوں میں بھی خاص جگہ دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version