سیاست

9 مئی کے واقعات میں 19 کروڑ سے زائد کا نقصان، 35 ہزار سے زائد نامزد

Published

on

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کو مجموعی طور پر 190.7 ملین روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ان واقعات میں 38 اضلاع متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 110 ملین روپے کا نقصان ہوا، راولپنڈی میں 20.6 ملین روپے جبکہ میانوالی میں 50 ملین روپے کی املاک کو نقصان پہنچا۔ ان واقعات میں عوامی و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

پنجاب کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ صرف احتجاج نہیں بلکہ ریاستی اداروں پر حملہ تھا۔

مزید بتایا گیا کہ 319 مقدمات درج ہوئے اور 35,962 افراد کو ان مقدمات میں نامزد کیا گیا۔ ان میں سے 11,367 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 24,595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

یہ رپورٹ عدالتی کاروائی میں شفافیت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جمع کرائی گئی ہے تاکہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version