تجارت

امریکی اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے سختی: سوشل میڈیا تفصیلات دینا اب لازمی

Published

on

امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے امریکی ویزا کے عمل میں ایک نئی سختی متعارف کر دی گئی ہے۔ امریکی قونصلیٹ لاہور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کہلاتا تھا) پر ایک اہم پیغام میں اعلان کیا ہے کہ تمام طالبعلموں کو ویزا درخواست کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

یہ شرط سن دو ہزار انیس میں متعارف کرائی گئی تھی، مگر اب اسے مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے اور یہ ویزا سیکیورٹی اسکریننگ کے ایک اہم حصے کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔

تعلیمی ویزا، تبادلہ پروگرام ویزا، اور فنی تربیت کے ویزے اُن طلبہ کو جاری کیے جاتے ہیں جو امریکا میں تعلیم یا تربیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

قونصلیٹ نے درخواست دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزا سے متعلق تازہ ترین ہدایات اور تقاضے سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ کر اپنی درخواست مکمل کریں تاکہ کسی بھی تاخیر یا مسائل سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق موجودہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ایسی پالیسی تبدیلیاں وقتاً فوقتاً کی جا سکتی ہیں، اس لیے اپ ڈیٹ رہنا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version