سیاست

ایف بی آر کا “کسٹمز کمانڈ فنڈ” قائم، اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے تک انعام

Published

on

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام اور انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کو موثر بنانے کے لیے “کسٹمز کمانڈ فنڈ” کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جو افراد اسمگل شدہ مال کے بارے میں مصدقہ اطلاع فراہم کریں گے، انہیں پیشگی ادائیگی اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو اسمگلنگ کے خلاف سرگرمیوں میں شامل کرنا اور اطلاع دہندگان کو تحفظ اور ترغیب فراہم کرنا ہے۔

فنڈ سے نہ صرف انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے اخراجات پورے کیے جائیں گے بلکہ کامیاب کارروائیاں کرنے والے کسٹمز افسران کو خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے۔ ایف بی آر کے مطابق، یہ اسکیم افسران کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں بہتری کا ذریعہ بنے گی۔

ایف بی آر کے اس اقدام کو قومی معیشت کو اسمگلنگ سے بچانے اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کی سمت ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version