سیاست

بھارت کا جنگی جنون — خطے کا امن خطرے میں

Published

on

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے دفاعی اخراجات میں غیر معمولی اضافہ اور اسرائیل و مغربی ممالک سے مہلک ہتھیاروں کی خریداری نے جنوبی ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو بطور ماڈل دیکھ رہا ہے تاکہ وہ جارحیت کو “دفاعی اقدام” کے طور پر پیش کر سکے۔

مودی حکومت نے گزشتہ دہائی میں اربوں ڈالر کے جدید میزائل، رافیل طیارے، دفاعی نظام اور اسرائیلی ساختہ ڈرونز حاصل کیے۔ 2018 میں بھارت نے اسرائیل سے بارک-8 میزائل سسٹم خریدا، فرانس سے 9 ارب ڈالر میں 36 رافیل طیارے حاصل کیے، جبکہ روس سے  میزائل دفاعی نظام کیلئے 5.4 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا۔

بھارت اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ نائٹ وژن، ڈرون، کمیونیکیشن سسٹمز اور میزائل ٹیکنالوجی میں بھی شراکت داری کر رہا ہے۔ جون 2025 میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو بھارت نے سراہا اور اُسے “مثالی ماڈل” قرار دیا۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت کی جنگی تیاریوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ پاکستان مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستان نے بھارتی اجارہ داری کے خواب کو پہلے بھی چکنا چور کیا ہے، اور آئندہ بھی اپنے دفاع میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version