فن و ثقافت

غنیٰ علی نے کم عمری کی شادی کو تحفظ کی علامت قرار دے دیا

Published

on

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی شادی اور ذاتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “شادی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ایک تحفظ ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد عورت کو زیادہ عزت دی جاتی ہے، اور یہ سچ ان کے اپنے تجربے سے ثابت ہوا ہے۔

غنیٰ علی نے بتایا کہ 26 سال کی عمر میں انہوں نے تنہائی محسوس کرنا شروع کی اور دل سے ایک اچھے ہمسفر کی دعا کی۔ “اللہ تعالیٰ نے میری سن لی اور مجھے ایک ایسا شوہر عطا کیا جو نہ صرف میرا خیال رکھتا ہے بلکہ مجھے ہر لمحہ محفوظ بھی محسوس کراتا ہے۔”

اداکارہ کے مطابق، ان کے شوہر انہیں سادگی اور حدود کی پاسداری کی تلقین کرتے ہیں۔ “اگر عورت اپنی حدود میں رہے تو معاشرہ اس کی عزت کرتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود اپنی عزت بنانی پڑتی ہے اور ہر فنکشن یا محفل میں جانا ضروری نہیں ہوتا۔

انہوں نے زور دیا کہ وقار اور اخلاقیات ہر عورت کی اصل پہچان ہیں اور یہی عناصر ایک محفوظ اور عزت دار زندگی کی بنیاد بنتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version