فن و ثقافت

گلگت بلتستان میں چار برفانی چیتے ایک ساتھ نظر آئے، نایاب قدرتی منظر

Published

on

گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں ایک شاندار اور نایاب لمحہ دیکھا گیا، جب چار برفانی چیتے ایک ساتھ نظر آئے۔ یہ حیران کن منظر ان نایاب جنگلی جانوروں کے قدرتی مسکن میں موجودگی کو ظاہر کرتا ہے، اور ان کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

برفانی چیتے، جنہیں “پہاڑوں کے بھوت” بھی کہا جاتا ہے، ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم، یہ ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، کیونکہ ان کے رہائشی علاقے سمٹ رہے ہیں، شکار اور انسانی تصادم بھی ان کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ حیرت انگیز مناظر محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات حکومت گلگت بلتستان کے چیف کنزرویٹر ڈاکٹر ذاکر حسین اور جنگلی حیات کے نگران سکھاوت علی نے قید کیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے نظارے قدرتی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں اور مستقبل میں ان نایاب چیتوں کے بقا کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version