سیاست
کشمیری صحافی کا بھارتی فوج پر تنقید، اتنے چیک پوسٹوں کے باوجود حملہ کیسے ممکن ہوا؟
ایک معروف کشمیری صحافی نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی افواج کی کارکردگی اور نیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا، “جب کشمیر میں 7 لاکھ سے 12 لاکھ تک بھارتی فوجی تعینات ہیں، تو ایسا حملہ آخر کیسے ممکن ہوا؟”
صحافی نے نشاندہی کی کہ عام کشمیری شہریوں کو روزانہ کڑی تلاشی اور نگرانی کا سامنا ہوتا ہے، لیکن حملہ آور بظاہر کسی رکاوٹ کے بغیر پہنچ گئے اور چلے بھی گئے۔
“حملہ آور آئے کیسے؟ اتنی چیک پوسٹس کیسے عبور کیں؟ کیا یہ سب کسی اندرونی مدد کے بغیر ممکن تھا؟” انہوں نے سوال کیا۔
ان بیانات کے بعد علاقے میں بحث چھڑ گئی ہے، جس میں بھارتی فوج کی توجہ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں — کیا وہ اصل خطرات کے بجائے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے؟
مقامی سطح پر ایک بار پھر “فالس فلیگ” آپریشنز کے الزامات گردش کر رہے ہیں، جن کے مطابق کچھ کارروائیاں جان بوجھ کر کی جاتی ہیں تاکہ کشمیری مزاحمت کو بدنام کیا جا سکے یا مزید فوجی کارروائیوں کا جواز بنایا جا سکے۔
یہ سوالات کشمیری عوام کی مایوسی اور بھارتی فوج کی موجودگی کے خلاف بڑھتے ہوئے شکوک و شبہات کی عکاسی کرتے ہیں۔