تجارت

کراچی ایئرپورٹ سے 324 بھکاری گرفتار، پاسپورٹ بلیک لسٹ، پانچ سال کی سفری پابندی عائد

Published

on

ایف آئی اے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ اور بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس دوران 324 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 119 خواتین اور دو انسانی اسمگلر شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 204 افراد کو 2024 میں بیرون ملک روانگی سے قبل پکڑا گیا، جب کہ 269 افراد کو بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد عمرہ ویزوں کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھیک مانگنے کے لیے جا رہے تھے۔

ایف آئی اے نے تمام گرفتار شدہ افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کر دیے ہیں اور ان پر پانچ سال کی سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے قومی شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ قدم پاکستان کی عالمی ساکھ کو بہتر بنانے اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم کو روکنے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے مزید انکشاف کیا کہ 26 مشتبہ ایجنٹس میں سے صرف دو کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ باقی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version