صحت

چینی ماہرین نے پہلی بار خنزیر کے پھیپھڑے انسان میں لگا دیے

Published

on

چینی سائنسدانوں نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے، جب انہوں نے پہلی بار انسانوں میں خنزیر کے پھیپھڑوں کی کامیاب پیوند کاری کی۔ یہ ٹرانسپلانٹ ایک 39 سالہ مریض پر کیا گیا جو فالج کے باعث وفات پا چکا تھا۔ محققین کے مطابق جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے ان پھیپھڑوں کو مریض کے جسم نے فوری طور پر رد نہیں کیا اور وہ 9 دن تک فعال رہے۔

مطالعے کے مرکزی مصنف ہی جیان شِنگ کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر دنیا بھر میں اعضا کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے، اور جانوروں سے اعضاء کی پیوند کاری مستقبل میں ایک بڑی امید ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پھیپھڑے سب سے زیادہ حساس اعضاء ہیں کیونکہ وہ مسلسل ہوا کے رابطے اور خون کے زیادہ بہاؤ کے سبب نازک تصور کیے جاتے ہیں۔

ٹرانسپلانٹ سے قبل خنزیر کے پھیپھڑوں میں چھ جینیاتی تبدیلیاں کی گئیں تاکہ انسانی جسم میں زیادہ مطابقت پیدا کی جا سکے۔ اس سے قبل چین اور امریکا میں دل، گردے، جگر اور تھائمس جیسے اعضاء سور سے انسانوں میں منتقل ہو چکے ہیں، مگر پھیپھڑوں کی پیوند کاری کو سب سے زیادہ پیچیدہ سمجھا جاتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version