فن و ثقافت

چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا، تنقید کرنے والوں کو حسد زدہ قرار دے دیا

Published

on


مشہور وائرل گلوکار چاہت فتح علی خان نے حالیہ نجی ٹی وی انٹرویو میں خود کو بہترین گلوکار قرار دیتے ہوئے ناقدین کو بھرپور جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی فنکار ان کی شہرت سے حسد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود اپنی موسیقی بناتے ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ انہیں گلوکار مانتے ہیں یا نہیں۔

چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا کہ ان کا گانا “بدو بدی” اصل گانے سے بالکل مختلف ہے اور اس پر تنقید بلا جواز ہے۔ ان کے مطابق نہ نور جہاں اور نہ ہی ممتاز کو اصل گانے سے شہرت ملی، تو ان پر تنقید کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان سے بیوقوفانہ سوالات کرتے ہیں لیکن وہ وہی کچھ کرتے ہیں جس سے انہیں خوشی ملتی ہے۔

یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جہاں مداح اور ناقدین ایک بار پھر تقسیم نظر آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version