سیاست

پنجاب کے کالجوں میں موبائل فونز پر مکمل پابندی عائد

Published

on

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں دوران کلاسز موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ دوران تدریس طلبہ اور اساتذہ موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے، کیونکہ یہ تدریسی عمل میں خلل ڈالتا ہے اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروائے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version