صحت
پنجاب میں کینسر کے جدید “کوآبلیشن” علاج کا آغاز، مریضوں کیلئے نئی امید
پنجاب میں کینسر کے علاج کے شعبے میں تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “کوآبلیشن” کینسر ٹریٹمنٹ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی چین سے منگوائی گئی ہے اور اسے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔
میو ہسپتال لاہور میں قائم کیے گئے اس مرکز میں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت مکمل کی جا چکی ہے۔ ہسپتال کی ٹیم دو مریضوں کا کامیاب آپریشن بھی کر چکی ہے، جنہیں پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر لاحق تھے۔ ان مریضوں کا بجلی سے پیدا ہونے والی حرارت کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق یہ جدید طریقہ علاج روایتی سرجری کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے، مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور صحت یابی کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز نے اسے کینسر کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔