کھیل
پاکستان کا مطالبہ منظور، آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا
ایشیا کپ کے دوران پاک بھارت میچ کے تنازعے پر بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ آئی سی سی نے پاکستان کے مطالبے پر متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے۔ اب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے کل شیڈول میچ میں رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کے متنازعہ رویے کے باعث ٹیم کو نقصان پہنچا۔ پاکستان نے مطالبہ نہ مانے جانے کی صورت میں ایشیا کپ سے دستبرداری کی دھمکی بھی دی تھی۔
آئی سی سی کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے رات گئے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا اور بدھ کے روز یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی۔ اس فیصلے کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔