تجارت
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، فی تولہ 339,400 روپے تک پہنچ گیا
ایک روز کی معمولی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں منگل کو نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط سونا 600 روپے کے اضافے کے ساتھ 339,400 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔
ڈیلرز کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 290,980 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 266,741 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت بھی مستحکم ہے، جہاں 24 قیراط چاندی فی تولہ 3,397 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے بین الاقوامی ریٹ 3,224 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار دوبارہ محفوظ سرمایہ کاری کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں، جس سے سونے کی مانگ اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔