سیاست

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کا سیالکوٹ کی پسروڑ چھاؤنی میں اگلے مورچوں کا دورہ

Published

on

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیالکوٹ کے علاقے پسروڑ میں واقع چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں مصروف پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کا استقبال چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اور کور کمانڈر سیالکوٹ نے کیا۔

وزیراعظم نے جوانوں کے جذبہ، قربانی اور قومی دفاع میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری قیادت کا اتحاد ہی پاکستان کی سالمیت کی ضمانت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آئندہ دنوں میں پاکستان ایئر فورس اور بحریہ کے اڈوں کا بھی دورہ کریں گے۔ ان کی افسران اور جوانوں سے گفتگو آج شام پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version