فن و ثقافت
ماہ نور چیمہ نے دنیا کو حیران کردیا: 24 اے گریڈز، آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہ
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کے کارنامے کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ان کا آئی کیو لیول اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار دیا گیا ہے۔
ماہ نور چیمہ نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ اس سے قبل وہ جی سی ایس ای اور او لیول میں بھی غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔
اپنے بیان میں ماہ نور نے کہا: “اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے اور میں ابھی طالبہ ہوں۔” ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک مضمون پر توجہ دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حوصلہ افزائی بڑے اعزاز کی بات ہے، جبکہ دنیا بھر سے لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔