سیاست

قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Published

on

قطری حکام نے بھارتی آئی ٹی انجینئر امیت گپتا کو ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے سنگین الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، گپتا جو ٹیک مہندرا میں سینئر عہدیدار تھے، گزشتہ تین ماہ سے قطری ریاستی سیکیورٹی کی حراست میں ہیں۔

امیت گپتا پر الزام ہے کہ وہ حساس ڈیٹا چرا کر دیگر ممالک کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔ ان کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اور قطری حکام کی خاموشی معاملے کی شدت کو مزید بڑھا رہی ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ہیمنگ جوشی نے تصدیق کی کہ امیت گپتا کے والدین نے قطر جا کر ان سے ملنے کی کوشش کی، مگر قطری حکام نے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب قطر میں بھارتی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہو۔ 2022 میں، قطر کی ریاستی سیکیورٹی نے آٹھ بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، تاہم قطری امیر نے فروری 2024 میں انہیں معاف کر کے رہا کر دیا تھا۔

اس معاملے پر بھارتی حکومت اور قطر کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے متوقع ہیں تاکہ صورتحال کو واضح کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version