تجارت
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، نئی بلند ترین سطح قائم
سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد عالمی اور مقامی سطح پر نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 3540 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست مرتب ہوئے، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 6000 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ اثاثوں کی تلاش کے باعث سامنے آیا ہے۔