سیاست

صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا اہم دورہ، ریاض میں پرتپاک استقبال

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چار روزہ دورہ مشرق وسطیٰ کے آغاز پر ریاض پہنچ گئے، جہاں ان کا شاہی پروٹوکول کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا، روایتی عربی قہوہ پیش کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان بند کمرہ ملاقات ہوئی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ اس دورے میں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب صدر ٹرمپ کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے، خاص طور پر قطر کی جانب سے دیے گئے پرتعیش نجی طیارے کے تحفے پر، جس پر امریکی خفیہ ادارے سوالات اٹھا چکے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دورہ نہ صرف خطے میں جغرافیائی سیاست کو نیا رخ دے سکتا ہے بلکہ امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بھی بہتری لا سکتا ہے۔ توقع ہے کہ دفاع، توانائی اور علاقائی کشیدگی پر بات چیت ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version