فن و ثقافت

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خوف، ماہرہ خان کا ذاتی تجربہ

Published

on

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جڑا اپنا ذاتی اور خوفناک تجربہ شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے بتایا کہ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی سے واپسی کے دوران وہ ہر لمحہ اس اندیشے میں مبتلا تھیں کہ کہیں اچانک آنے والا سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ ان کی گاڑی کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔

ماہرہ خان کے مطابق، اس دوران وہ بار بار ان ہزاروں متاثرین کے بارے میں سوچتی رہیں جو حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مشکلات اور بے بسی کا شکار ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے سامنے انسان کی بے بسی کا احساس انہیں شدت سے ہوا ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں 400 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version