فن و ثقافت

دعا لیپا نے شاہ رخ خان کے انداز میں پرفارم کر کے شائقین کو حیران کر دیا

Published

on

عالمی شہرت یافتہ برطانوی و البانوی گلوکارہ دعا لیپا نے ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کے مشہور گانے “وہ لڑکی” پر پرفارم کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

گلوکارہ نے اپنے ہٹ گانے “لیویٹنگ” اور شاہ رخ خان کے گانے کا میش اپ پیش کیا۔ پرفارمنس کے دوران دعا لیپا نے نہ صرف کنگ خان کے گانے کو گایا بلکہ ان کے مخصوص ڈانس اسٹیپس بھی فالو کیے، جس پر شائقین نے بے حد داد دی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور مداح دعا لیپا کی بالی ووڈ کے لیے محبت کو سراہ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دعا لیپا نے شاہ رخ خان کی تعریف کی ہو، اس سے قبل 2019ء میں بھی انہوں نے شاہ رخ خان سے ملاقات کے دوران ان کے ڈانس اسٹیپس کیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version