سیاست

دریائے چناب کا تباہ کن ریلا ملتان ڈویژن میں داخل، درجنوں دیہات زیر آب

Published

on

بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑنے اور بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث پنجاب میں خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 49 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، جبکہ صرف 8 گھنٹوں میں 4 لاکھ کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملتان ڈویژن میں داخل ہونے والے اس خوفناک ریلے نے درجنوں دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بندبوسن اور قریبی 138 مواضعات میں مکانات تباہ جبکہ ہزاروں ایکڑ پر محیط فصلیں مکمل طور پر ڈوب چکی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے حفاظتی بندوں میں شگاف ڈال کر پانی کو مخصوص سمت موڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ ملتان شہر کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

ریسکیو 1122 اور پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ مقامی رہنما اور عوامی نمائندے بھی متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version