صحت

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو، 97 ہزار سے زائد افراد متاثر

Published

on

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور صورتحال خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست 2025 تک 97 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں نوشہرہ 9,726 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ پشاور میں 9,455، سوات میں 8,951 اور شانگلہ میں 7,895 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف اگست کے مہینے میں ہی 22,863 کیسز سامنے آئے، جو رواں سال کی بلند ترین تعداد ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔ صاف پانی کے تالاب، نکاسی آب کے ناقص انتظامات اور گھروں کے آس پاس کھلا پانی اس وبا کے پھیلاؤ کا بڑا سبب بنے ہیں۔

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کنٹرول کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے تاہم متاثرہ علاقوں کے عوام کی شکایات ہیں کہ اسپرے مہم محدود ہے اور بروقت طبی امداد دستیاب نہیں۔

ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پانی کو جمع نہ ہونے دیں، جسم کو ڈھانپ کر رکھیں اور فوری طور پر بخار یا جسم درد کی صورت میں قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version