سیاست

حکومتی کمیٹی کو آزاد کشمیر کے مسائل کے پرامن حل کی امید

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر پہنچنے والی وفاقی حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے، احتجاج یا تشدد سے نہیں۔ کمیٹی نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور یقین دلایا کہ جائز مطالبات آئین و قانون کے مطابق حل کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام محب وطن ہیں اور کسی کو بھی حالات خراب کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، جو وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے کہا کہ مسائل کا حل صرف بیٹھ کر بات کرنے میں ہے، احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی انہوں نے احتجاجی رہنماؤں سے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کیے تھے اور اب بھی مقصد عوامی مسائل کا حل ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفد زمینی صورتحال کا جائزہ لے گا اور جلد عوامی مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر دشمن بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن حکومت امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version