صحت

ترکی و برطانیہ کے ماہر ڈاکٹروں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 70 سے زائد بچوں کے مفت دل کے آپریشن مکمل کر لیے

Published

on

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دل کے امراض میں مبتلا 70 سے زائد نادار بچوں کی زندگیاں بچا لی گئیں، جب ترکی اور برطانیہ سے آئی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے “لٹل ہارٹ” مشن کے تحت کامیاب مفت سرجریز کیں۔

اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ٹیم میں 10 تجربہ کار کارڈیک سرجنز کے ساتھ ساتھ کیتھ لیب مینیجر، اینستھیٹسٹ، اور آئی سی یو نرسز بھی شامل تھیں۔ پانچ دنوں کے دوران 6 ماہ سے 12 سال کے درمیان عمر کے بچوں کے دل کے سوراخ، والوز اور دیگر پیچیدہ مسائل کے آپریشن کیے گئے۔

پاکستان میں پہلی بار اس فری لٹل ہارٹ مشن کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا انتخاب کیا گیا۔ مشن کی کامیابی کے بعد ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 میں دوبارہ آئیں گے اور 100 سے زائد مزید بچوں کی سرجریز کریں گے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ یہ مشن کئی معصوم جانوں کے لیے زندگی کا نیا موقع ہے، اور پاکستان میں پیڈیاٹرک سرجری کے شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ مشن نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے خوشی اور سکون لایا بلکہ پاکستان میں عالمی طبی تعاون کا ایک روشن باب بھی رقم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version