سیاست

تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، نشیبی علاقے خطرے میں

Published

on

مون سون کی شدید بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیم حکام نے تمام سپل ویز کو 14 فٹ تک کھول دیا ہے تاکہ پانی کا بہاؤ محفوظ طریقے سے جاری رکھا جا سکے۔

تربیلا ڈیم انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں نشیبی علاقوں، دریا کے کنارے آباد افراد اور سیاحوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ پانی کے قریب جانے سے گریز کریں۔

اس وقت دریائے سندھ (اباسین) میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ تقریباً 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو اگلے پانچ سے چھ گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ کے کنارے واقع دیہات اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔ مقامی آبادی اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ہنگامی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔

ریسکیو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تربیلا ڈیم حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version