سیاست

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز میں چار دہشتگرد ہلاک

Published

on

بیس سے بائیس نومبر کے دوران بلوچستان کے تین مختلف اضلاع آواران، ڈیرہ بگٹی، اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آواران میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو اہم دہشتگرد نیازی عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں کو ہلاک کیا گیا۔ یہ دونوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

ڈیرہ بگٹی میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا، جبکہ کیچ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور دہشتگرد کو مار گرایا گیا۔

ہلاک دہشتگرد شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام، اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version