سیاست

بلاول بھٹو کا جوہری اثاثوں کے تحفظ اور آزاد خارجہ پالیسی پر دوٹوک موقف

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر زور دیا اور کہا کہ دنیا کے موجودہ جغرافیائی حالات کے تناظر میں پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔

بلاول بھٹو نے پاکستان کے جوہری اثاثوں اور میزائل ٹیکنالوجی کو ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا ورثہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کبھی ان اثاثوں یا جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

کابینہ میں شامل ہونے کے سوال پر بلاول نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی مدت مکمل کرنے کی صلاحیت پر بلاول نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “انشاءاللہ!”

عدلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جب کوئی جج عہدہ سنبھالتا ہے تو اسے اپنے ساتھیوں کو سہولت فراہم کرنی چاہیے، مشکلات پیدا نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے، کسی اور ادارے کو نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version