کھیل

اے سی سی صدر محسن نقوی کے خلاف بھارت کی عدم اعتماد تحریک کی تیاری

Published

on

ایشیا کپ 2025 ایک بڑے تنازعے میں بدل گیا ہے جس نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو شکست دینے کے بعد اے سی سی صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ نتیجتاً ٹرافی دبئی میں اے سی سی کے دفتر میں بند ہے جبکہ بھارتی ٹیم تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شریک ہوئے بغیر واپس چلی گئی۔

اطلاعات ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے دیگر رکن ممالک سے رابطے کر رہا ہے۔ سری لنکا نے بھارت کا ساتھ دیا ہے جبکہ بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ افغانستان کا جھکاؤ دونوں جانب رہا ہے اور اس کا ووٹ فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔

محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ انہوں نے بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا: “بھارتی میڈیا جھوٹ پر چلتا ہے، حقیقت پر نہیں۔ میں نے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی مانگوں گا۔ ٹرافی اے سی سی کے دفتر میں موجود ہے، وہ چاہیں تو لے جائیں۔”

ایشیا کپ کے دوران کھلاڑیوں نے مصافحہ سے گریز کیا اور کپتانوں نے فائنل سے قبل گروپ فوٹو میں شرکت نہیں کی۔ اب یہ معاملہ کرکٹ سے زیادہ سیاست کا رنگ اختیار کرچکا ہے اور اے سی سی قیادت کے لیے بڑا امتحان بن گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version