تجارت

ایران سے آنے والے 1200 ٹرک پاکستانی سرحد پر پھنس گئے، وزارت تجارت کی نئی سمری پیش کرنے کا فیصلہ

Published

on

ایران سرحد پر ایران سے آنے والے 1200 ٹرک پھنس گئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ میں ایک نئی سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایران اور افغانستان سے درآمدات کے لیے ’امپورٹ فارم‘ کی شرط ختم کرنے اور موجودہ بارٹر ٹریڈ پالیسی پر نظرثانی کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ پیشرفت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور خزانہ کے مشترکہ اجلاس میں ہوئی، جس کا مقصد ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے بڑھتے مسائل کو حل کرنا تھا۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وزارت تجارت کو ہدایت دی کہ ایران سے درآمدات کو امپورٹ پالیسی آرڈر کے مطابق جائزہ لیا جائے۔ ایف بی آر کی جانب سے ایرانی ٹرکوں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا، جب کہ وزارت تجارت نے اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایرانی وفد نے بتایا کہ 1200 ٹرک پھنسے ہوئے ہیں، جو پہلے بتائی گئی تعداد سے دوگنا زیادہ ہیں۔ کمیٹی نے موجودہ بارٹر پالیسی کو پیچیدہ اور ناکارہ قرار دیا اور 10 دن میں نئی پالیسی پر رپورٹ طلب کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version