سیاست

امریکہ نے بھارت کو تحمل کی تلقین کی، علاقائی امن پر زور

Published

on

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو ہوا دے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وینس نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے، اور امریکہ توقع کرتا ہے کہ دونوں ممالک امن کے لیے تعاون کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اعلیٰ حکام نے اس حملے کی مذمت کی اور اسے “ناقابل قبول” قرار دیا۔ امریکہ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کا ذمہ دارانہ حل تلاش کریں۔

دوسری جانب پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بھارتی موقف کی سچائی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر جنوبی ایشیا کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version