تجارت

اسٹیٹ بینک کا بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی یاد میں 55 روپے کا سکہ جاری

Published

on

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے 55 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا۔ یہ قدم مذہبی تنوع اور ہم آہنگی کے فروغ کی علامت کے طور پر اٹھایا گیا ہے اور وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل میں لایا گیا۔

یہ 13.5 گرام وزنی سکہ تانبے، نکل، اور کانسی سے تیار کیا گیا ہے۔ سکے کے ایک طرف ہلال اور ستارہ کے ساتھ “اسلامی جمہوریہ پاکستان” درج ہے، جبکہ دوسری جانب بابا گرو نانک دیو جی کی یادگار کی تصویر اور “555ویں سالگرہ کی تقریبات” کے الفاظ کندہ ہیں۔ سکے کے نیچے 1469-2024 کے سال درج ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کی شناخت کا وارث ہے اور اس اقدام سے ہم آہنگی اور شمولیت کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version