تجارت

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

Published

on

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی ہے جس میں شرح سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوا جس میں شرح سود کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق افراطِ زر کے دباؤ میں کمی آرہی ہے اور معیشت کو استحکام دینے کے لیے موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنا ضروری سمجھا گیا ہے۔ فیصلہ ملکی معیشت کو توازن میں رکھنے اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version