فن و ثقافت
اداکارہ میمونہ قدوس کے انکشافات نے شوبز میں ہلچل مچا دی
اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں ہم جنس پرستی کا رجحان سب سے پہلے لاہور سے پروان چڑھا، جہاں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جب کہ کراچی میں یہ سب کچھ نسبتاً خفیہ انداز میں ہوتا ہے۔
ان کے مطابق، لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ “گند” پایا جاتا ہے اور لوگ برتری جتانے کے عادی ہیں۔ اس کے برعکس کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں، لیکن یہاں تعلقات بھی صرف مطلب کی بنیاد پر قائم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حتیٰ کہ گرل فرینڈ بنانے کے لیے بھی پہلے ایک ڈیل طے کی جاتی ہے۔
میمونہ قدوس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے جنسی تعلق) کا رواج موجود ہے اور یہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد اداکار بھی اس کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت صرف خواتین ہی کی نہیں بلکہ مرد بھی ہراسانی اور استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔