کھیل

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، مارش چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Published

on

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا، جب ان کے اسٹار آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارش کچھ دنوں سے تکلیف میں مبتلا تھے اور مسلسل ری ہیب کے باوجود مکمل فٹ نہ ہوسکے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مارش کی انجری میں بہتری نہ آنے کے سبب انہیں اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے، اور ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب، آئی سی سی قوانین کے مطابق اسکواڈ میں تبدیلی کی آخری تاریخ فروری گیارہ ہے، اس کے بعد کسی بھی رد و بدل کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظوری درکار ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version