کھیل

یومِ آزادی پر قومی کرکٹرز کے عوام کیلئے خصوصی پیغامات

Published

on

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر عوام کو خصوصی پیغامات دیے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے یومِ آزادی کی مبارکباد دی، جبکہ سلمان نے عوام کو ذمہ داری سے جشن منانے اور ملک کو صاف رکھنے کی تلقین کی۔
کپتان بابراعظم نے یومِ آزادی کی اہمیت یاد دلاتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی، آل راؤنڈر محمد نواز، پیسر حسن علی اور فہیم اشرف نے بھی عوام کو مبارکباد دی۔
فہیم اشرف نے کہا کہ آزادی ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور ہمیں اس کی قدر اور حفاظت کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version