سیاست
ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا سب جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں جے یو آئی کے امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری کیا گیا۔ اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کے برخلاف انتخابی نتائج مسلط کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہے، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے دبے ہیں لیکن قربانی ہمیشہ عوام ہی کو دینا پڑتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد جانا نہیں چاہتے لیکن حکمرانوں کا رویہ ہمیں مجبور کر رہا ہے۔
جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی امن مارچ کیا ہے اور ہمارا منشور امن کا پیغام ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ اگر کسی عرب ملک پر جارحیت ہوئی تو مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کا دروازہ کھلا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں خطے کے امن کے لیے دستیاب ہوں گی۔