سیاست
کے پی میں آپریشن کی مخالفت، بنی گالہ نیلامی افواہ، عمران خان کے بیٹوں سے کوئی رابطہ نہیں, بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت صوبے میں آپریشن کے حق میں نہیں، عمران خان چاہتے تھے کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں۔
انہوں نے بنی گالہ کی نیلامی سے متعلق خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر میں نے ایک لیگل گروپ میں شیئر کی تھی، بعد میں نیب نے وضاحت دی کہ یہ جائیداد عمران خان کی نہیں ہے۔
عمران خان کے بیٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کا ان سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں رہا، ان سے صرف فیملی کے افراد رابطے میں ہوتے ہیں۔ “اگر وہ پاکستان آئیں تو ان کا اچھا استقبال ہو گا لیکن کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوگی،” انہوں نے کہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرینڈ الائنس اس وقت چھ جماعتوں پر مشتمل ہے، تاہم پی ٹی آئی اس میں شامل نہیں ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کو شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں احتجاج ہوا لیکن عمران خان نے لانگ مارچ سے منع کر دیا تھا۔