سیاست

کوہستان مالیاتی اسکینڈل: 40 ارب کے منصوبوں پر پلی بارگین کی درخواستیں

Published

on

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں بڑا موڑ سامنے آیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور اس کے تین بے نامی داروں نے احتساب عدالت میں پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور دو دیگر افراد شامل ہیں۔ ملزمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ واجب الادا رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان کے اثاثوں اور واجب الادا رقم کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس کے بعد چیئرمین نیب کی منظوری کے تحت پلی بارگین کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ کوہستان اسکینڈل میں ترقیاتی اسکیموں کے نام پر 40 ارب روپے نکالے گئے تھے جبکہ گراؤنڈ پر کوئی اسکیم موجود نہیں تھی۔ ملزم قیصر نے اپنے نام اور رشتے داروں کے نام پر اربوں روپے کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version