سیاست
کرنل امیت کمار کی بیوی کے ساتھ زیادتی کا ہولناک انکشاف
بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے ایک دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی بیوی کے ساتھ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے اجتماعی زیادتی کی۔ یہ واقعہ اڈیشہ میں پیش آیا اور اس میں تین بریگیڈیئر، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر جنرل ملوث تھے۔ کرنل کے مطابق ایف آئی آر 33/2024 میں سب کے نام موجود تھے، لیکن ان ہی مجرموں نے خود ہی تحقیقات کیں اور ایک دوسرے کو کلین چٹ دے دی۔
کرنل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ’’ڈیوٹی‘‘ اور ’’آرڈر‘‘ کا بہانہ بنا کر عورتوں کی عزت سے کھیل رہی ہے۔ ان کے مطابق، اسپتال نے میڈیکل رپورٹ دینے سے انکار کر دیا اور آرمی چیف نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
کرنل نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی ناکامی نے فوج کو ریاست کے اندر ریاست بنا دیا ہے، جہاں طاقتور افسران خواتین کو نشانہ بناتے ہیں، ان کی ویڈیوز بناتے ہیں اور پھر انہیں بلیک میل کر کے خاموش کرا دیتے ہیں۔
کرنل امیت کمار کا کہنا ہے کہ وہ ہر قیمت پر ویسٹرن کمانڈ کو بے نقاب کریں گے، کیونکہ اگر فوج میں موجود جنسی درندے بے نقاب نہ ہوئے، تو کوئی عورت محفوظ نہیں رہے گی۔